اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا کردار ایران اور یورپ میں تعاون بڑھانے میں اہم ہو گا.
يہ بات صدر مملكت حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے بدھ كے روز تہران ميں فرانسيسي وزير خارجہ 'لوريںت فابيوس' سے ايك ملاقات ميں كہي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور فرانس اپنے ديرينہ تعلقات اور باہمي تعاون كو مزيد بہتر بنا سكتے ہيں.
اس موقع پر فرانسيسي وزير خارجہ لوريںت فابيوس نے باضابطہ طور پر ايراني صدر كو فرانسيسي صدر 'فرانسوا اولاند' كي جانب سے فرانس كے دورہ كي دعوت دي.
1999 ميں جب فرانسيسي صدر جيك شيراك تھے تب ايراني صدر كا فرانس كا آخري دورہ ہوا تھا.
12 سالوں كي مدت فرانسيسي وزير خارجہ كا تہران كا يہ پہلا دورہ ہے.
تہران پہنچنے پر لوريںت فابيوس نے كہا كہ كئي كمپنيوں سميت اقتصادي فرانسيسي وفد ستمبر ميں تہران كا دورہ كرے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲